گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے وفد کا انبار آپریشنز کمانڈ کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے وفد نے سکیورٹی اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کی اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ جاری رکھتے ہوئے انبار آپریشنز کمانڈ کا دورہ کیا۔ یہ دورہ گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے آؤٹ ریچ پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت دور دراز اضلاع میں تعینات سیکیورٹی فورسز اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کے عزم وحوصلے کو بلند رکھنے کے لئے اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی ہے۔
ڈپٹی آپریشنز کمانڈر احمد نصر اللہ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "ہم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے وفد کی میزبانی کرنے کا کا اعزاز حاصل کیا۔ وفد نےعمليّات شرق الأنبار کو رہنمائی فراہم کی اور عمليّات شرق الأنبار کے زیر کمان آپریشنل سیکٹرز کا دورہ کیا۔"
انھوں نے مزید کہا کہ وفد نے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں اعلی مذہبی قیادت کی ہدایات کی پابندی کرنے اور داعش جیسے دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔ وفد نے انھیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے تحائف بھی فراہم کیے اور تمام خدام کا سلام اور دعاوں پر مشتمل پیغام بھی پہنچایا۔ "
جوانوں نے اس مدد اور تعاون پر اعلیٰ دینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے اخلاقی اور روحانی مدد ان کے وطن کی حفاظت کے ارادوں کو مصمم اور عزائم کو بلند کرتی ہے۔
جوانوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے لاجسٹک سپورٹ اور تحائف بھیجنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: