حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے زیارت اربعین کے حوالے سے خصوصی گزارشات۔


حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن نے عراق اور دوسرے ممالک کی کربلا آنے والی خدماتی اور ماتمی انجمنوں کے لئے اربعین امام حسین علیہ السلام 1435ھ کے لئے خصوصی تعلیمات اور گزارشات جاری کی ہیں تاکہ ان پر عمل درآمد کے ذریعے چہلم کے جلوسوں،عزاداری، زیارت اربعین کی دوسری عبادتی رسومات کی ادائیگی اور زائرین کی حرموں میں آمد ورفت میں زیادہ سے زیادہ آسانی پیدا کی جا سکے۔
مذکورہ سیکشن کے سربراہ جناب ریاض منعم سلمان نے بتایا ہے کہ ان گزارشات اور تعلیمات کو پمفلٹ کی صورت میں چھاپ کر کے کربلا میں موجود تمام خدماتی انجمنوں اور چہلم کے موقع پر جلوسِ عزاء میں شامل ہونے والی تمام حسینی انجمنوں تک ان تعلیمات کو پہنچا دیا گیا ہے اور وہ غیر ملکی انجمنیں جو چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر جلوسِ عزاء میں شریک ہوں گی یا کربلا میں خدمات سر انجام دیں گی ان کو بھی پہلے سے یہ تعلیمات ارسال کر دی گئی ہیں۔
اربعین امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے جاری کردہ تعلیمات میں مندرجہ ذیل امور شامل ہیں:
1. تمام انجمنوں اور خدماتی تنظیموں کی انتظامیہ سے پہلے وقت میں نماز کے قیام کی استدعا کی جاتی ہے اور اسی طرح نماز کے دوران لاؤڈ سپیکر کے استعمال سے گریز کی گزارش کی جاتی ہے۔
2. ہر ماتمی انجمن فقط ایک مرتبہ اپنا جلوسِ عزاء دونوں حرموں میں داخل کر سکتی ہے اور وہ بھی فقط اس وقت میں کہ جو مذکورہ سیکشن کی طرف سے اس کے لیے مقرر کیا گیا ہے زنجیر زنی کے ماتمی جلوس 17 اور 18 صفر کو برآمد ہوں گے جبکہ ماتم کے جلوس 19 اور 20 صفر کو برآمد ہوں گے۔
3. ہر ماتمی انجمن کے جلوس کو حرموں میں داخلے کے لئے جو وقت دیا گیا ہے اس وقت میں اس کا شارع باب قبلہ امام حسین علیہ السلام کے بیرونی گیٹ پر ہونا ضروری ہے۔
4. ہر انجمن کا جلوس روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے باب قبلہ سے داخل ہو کر باب قاضی الحاجات سے باہر نکلے گا اور ما بین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں داخل ہو گا اور وہاں سے باہر نکلنے کے بعد اپنے اپنے مراکز کی طرف روانہ ہو جائے گا۔
5. تمام ماتمی انجمنوں سے گزارش ہے کہ وہ دونوں حرموں میں نوحہ خوانی اور ماتمی داری کے لئے نہیں رکیں گے کیونکہ کھڑے ہزاروں انجمنوں پر مشتمل جلوس میں شامل عزاداروں کی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔
6. ہر انجمن کے صدر کے لئے ضروری ہے کہ وہ کربلا پولیس کی طرف سے انجمن کے لئے جاری لائسنس اور شعائر اور حسینی انجمنوں کی طرف سے دئیے جانے والے شناختی کارڈ کو اپنے ساتھ ساتھ رکھے اور مقررہ مقامات پر انہیں انتظامیہ کو چیک کروائے۔
7. ہر انجمن کے صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی انجمن کے جلوس کی حفاظت کے لئے اپنی انجمن کے ارکان کے علاوہ اجنبی افراد کو اپنے ساتھ شامل نہ کریں اور خاص طور پر دونوں حرموں میں داخل ہونے سے پہلے اس بات کی یقین دہانی کریں کہ ان کے جلوس میں غیر معروف اور اجنبی افراد شامل نہیں ہیں۔
8. ہر انجمن کے صدر کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے تمام لاؤڈ سپیکرز، کیمروں اور دوسرے آلات کو جلوس سے پہلے امن وا مان کے حوالے سے چیک کریں۔
9. ہر انجمن کے لیے اپنے ساتھ کسی بھی قسم کا اسلحہ اور آلاتِ جراحی کا رکھنا ممنوع ہے۔
10. جلوس کے ساتھ کسی بھی قسم کی تصویر کا ساتھ رکھنا یا اسے جلوس میں بلند کرنا ممنوع ہے۔
11. اربعین کی مناسبت کے علاوہ کسی بھی قسم کی تمثیل ممنوع ہے۔
12. ہر انجمن کے لئے ایسے بینرز وغیرہ کا لگانا یا جلوس کے ساتھ رکھنا ممنوع ہے کہ جو چہلم امام حسین علیہ السلام کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔
13. ہر انجمن کو رسمی طور پر ایسے کاغذات فراہم کر دئیے جائیں گے کہ جن کی بدولت وہ اپنے سامان کو کربلا کی چیک پوسٹ سے اپنے مراکز میں لا سکیں گے۔
14. کربلا شہر کے اندر یا باہر انجمنوں کے اماکن کی تعیین و تثبیت کربلا پولیس کے مقررہ آفیسر کی ذمہ داری ہے۔
15. تمام انجمنوں سے گزارش ہے کہ وہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے جاری کردہ تعلیمات، جلوس کے لئے مقرر کردہ وقت اور حرموں کے ملازمین اور خدام سے تعاون کو یقینی صورت دیں۔
16. انجمنوں کے لئے جلوس عزاء اور دوسرے مواقع پر کسی بھی قسم کے مجمسوں کا ساتھ رکھنا ممنوع ہو گا۔
17. مواکب الضعن کے لئے فقط 16 محرم کا دن مختص کیا گیا ہے۔
18. حرموں کے اندر طبل کو بجانا ممنوع ہے۔
19. کھانا پکانے والی انجمنوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ آگ بجھانے والی گیس کے سلنڈر کو ساتھ رکھیں تاکہ خدا نخواستہ کسی حاد ثے کی صورت میں اس کو بر وقت اور آسانی کے ساتھ استعمال کیا جا سکے۔
20. تمام خدماتی انجمنوں کے لئے ضروری ہے کہ صفائی کا مکمل خیال رکھیں اور پانی کی نکاسی کے لئے بنائے گئے گٹروں پر اپنے خیمے وغیرہ نصب نہ کریں اور نہ ہی ان پر اپنا سامان رکھیں۔
21. شہر کے اندر کھانا پکانے کے لئے لکڑی کا استعمال ممنوع ہے لہٰذا اس مقصد کے لئے گیس استعمال کیا جائے۔
22. ماتم اور زنجیر زنی کے جلوسوں میں خواتین کا شامل ہونا ممنوع ہے۔
23. ہر انجمن اپنے مرکز کے باہر بڑا سا بینر نصب کرے کہ جس پر انجمن اور اس کے صدر کا نام مکتوب ہو اور اس کا فون نمبر بھی ساتھ لکھا ہوا ہو۔
24. کسی بھی مشکوک سر گرمی اور غیر قانونی حرکت کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس، فوج یا انتظامیہ کو دیں یا اس نمبر پر فون کریں: 07800678925۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: