شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی نے مہرجان موسم الاحزان الفاطمی کے پندرہویں ایڈیشن کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی نے سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی مناسبت اور احیائے ایام فاطمیہ کے سلسلے میں مہرجان موسم الاحزان الفاطمی کے پندرہویں ایڈیشن کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔
شعبہ کے سربراہ حاج ریاض نعمہ السلمان نے کہا: "مہرجان موسم الاحزان الفاطمی جو ما بین الحرمین منعقد کیا جائے گا، ان تہواروں اور ثقافتی تقریبات میں سے ہے، جو ہمارا شعبہ ہر سال منعقد کرتا ہے،" انہوں نے مزید کہا: "یہ مہرجان دس دن تک جاری رہتا ہے، جس میں متعدد عزائی مراسم اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔"
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہم کچھ بھی کریں جناب زہرا سلام اللہ علیہا کا حق ادا نہیں کر سکتے ہیں۔"
انہوں نے کہا. "ہم اس طرح کی تقریبات اور مراسم عزا کے قیام کو وہ طریقہ کار سمجھتے ہیں جن کے ذریعے ہم ان ناانصافیوں اور جبر پر روشنی ڈال سکتے ہیں جن کا جناب زہرا (سلام اللہ علیہا) کو سامنا تھا۔"
واضح رہے کہ یہ مہرجان ہر سال شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کی طرف سے خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت (دوسری روایت کے مطابق) کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: