حفظ قرآن پراجیکٹ کے طلباء جدید تدریسی طریقہ کار کے مطابق اپنے اسباق جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن مرکز سے وابستہ حفظ یونٹ میں طلباء کی کلاسز اور دروس کا سلسلہ جاری ہے ۔ یونٹ طلباء کو دروس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ باقاعدہ طور پر جائزہ لینا بھی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ طلباء کی کارکردگی اور صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

یونٹ کے پروفیسرز اور ماہرین پر مشتمل گروپ جدید تدریسی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے طلباء کی کلاسزلے رہے ہیں تاکہ نوجوان طبقے کو قرآنی ثقافت اور حفظ قرآن کی جانب راغب کیا جا سکے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز نے اپنے طلباء کو مطالعہ کے لیے جدید تعلیمی سہولیات کے ساتھ موزوں جگہیں اور مثالی ماحول فراہم کر رہا ہے۔


روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے حفظ یونٹ نے قرآن مجید کے حفظ کی ثقافت کو فروغ دینے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لے رکھی ہے اور اب تک اس یونٹ کے اساتذہ کی کاوشوں کی بدولت سینکڑوں طلاب قرآن مجید حفظ کر چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: