المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے عراق میں نمائندے نے ایک وفد کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ تعاون کا قیام تھا۔
عراق میں یونیورسٹی کے نمائندے شیخ اکرم النعمانی نے اس دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، "ہم اس دورے سے بہت خوش اور پرامید ہیں۔ اس ملاقات کے دوران دونوں اداروں نے عراق میں مشترکہ تعاون کے قرآنی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ان منصوبوں میں کورسز، سیمینارز، مقابلوں اور بین الاقوامی کانفرنسز شامل ہیں۔ ہم بہت شکرگزار ہیں کہ مرکز نے ہمارا کا خیرمقدم کیا اور ہمارے ساتھ تعاون کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا، "یہ دورہ دونوں فریقوں کے درمیان قرآنی منصوبوں کے تسلسل کے لیے ایک اچھی علامت ہے، اور ہم نے دو طرفہ روابط اور مشترکہ تعاون کے لئے معاہدہ کیا ہے۔
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "ہم ان تمام امتیازات اور منصوبوں سے آگاہ ہیں کہ جو انسٹی ٹیوٹ مفاد عامہ کے لیے پیش کرتا ہے، اور ہم انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ اور روفیسرز کی صلاحیتوں اور قابلیتوں کے معترف ہیں جو نوجوانوں کوعلوم القرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے روشناس کر رہے ہیں اور جن کے چرچے عراق اور بیرون ممالک تک ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن انسٹی ٹیوٹ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے اہم ترین اداروں میں سے ایک ہے۔