قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے پانچ نئے قرآن کورسز کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے طالبات اور مختلف عمر کی خواتین کے لئے پانچ نئے کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔

ان کورسز کے دوران شرکاء کو قرآن پاک درست انداز میں پڑھنے کے لئے تلاوت و تجوید کے اصول سکھائے جائیں گے جبکہ ایک کورس قرآن پاک کو حفظ کرنے سے متعلق ہے۔ طالبات کو درجات اور عمروں کے مطابق گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ کورسز قرآن مرکز برائے خواتین کی اساتذہ کے زیر نگرانی کروائے جائیں گے۔

یہ کورسز ہیں:(دورة الشمس، دورة الصافّات، دورة المزّمّل)، قرآن کورس (دورة الزهراء)حفظ قرآن کرنے سے متعلق ہے، جبکہ (دورة الرحمن) ایک آن لائن کورس ہے جو قرآن پاک سیکھنے کی خواہشمند خواتین کو اس معاملے میں سہولت فراہم کرتا ہے کہ جو فزیکل کلاسز میں شرکت نہیں کر سکتیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: