الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے پیدائشی طور پر گلے کی تنگی میں مبتلا 25 سالہ مریض کا کامیاب آپریشن کیا ہے

روضہ مبارک کے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے پیدائشی طور پر گلے کی تنگی میں مبتلا ایک 25 سالہ مریض کا ایک نادر اور مخصوص آپریشن کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
کان، ناک اور گلے کے سرجری کے ماہر ڈاکٹر ناظم عمران نے کہا، "ہماری میڈیکل ٹیم نے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں دستیاب لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے مریض کی تھرڈ ڈگری پیدائشی لیرینجیل سٹینوسس یعنی گلے کی تنگی کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔"
ڈاکٹرعمران نے تصدیق کی کہ "یہ آپریشن میڈیکل سرجیکل ٹیم، اینستھیزیا ٹیم اور ان کے معاونین کی مہارت کے نتیجے میں کامیاب ہوا۔ آپریشن کے بعد نوجوان خاتون کی طبی حالت مستحکم تھی اور اسے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ "
ڈاکٹر عمران نے نشاندہی کی کہ " اس آپریشن کی کامیابی کے لیے طبی اورتکنیکی کے لحاظ سے پیشگی تیاریوں کی ضرورت تھی، اورہم نے یہ تمام تیاریاں مکمل کرنے کے بعد آپریشن کا عمل شروع کیا تھا۔"
انھوں نے کہا کہ جدید وسائل کی دستیابی کے علاوہ اس کامیابی میں طبی اور نرسنگ عملے کی مہارت بھی ایک اہم عنصر تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: