آداب زیارت یونٹ کے رضاکاروں کے لئے خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےشعبہ پائیدار ترقی نے شعبہ مذہبی امور سے وابستہ آداب زیارت یونٹ کے رضاکاروں کے لئے خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد رضاکاروں میں ثقافتی امور کو فروغ دینا اور زائرین کرا م کو بہترین خدمات کی فراہمی ہے۔
مذکورہ یونٹ کے سربراہ جناب حسن العراجی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ کورس رضاکارانہ طور خدمات پش کرنے والے افراد کے لئے منعقد کیا گیا ہے کیونکہ وہ سپرد کردہ فرائض کی انجام دہی اور خدمات پیش کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہیں اور زائرین سے براہ راست رابطے میں ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، "ماس کورس میں 70 رضاکار شرکت کر رہے ہیں اور اس سے پہلے ثقافتی اور رہنمائی کے کورسز مکمل کر چکے ہیں۔ یہ خصوصی تربیتی کورس شعبہ پائیدار ترقی نے رضاکاروں کے کام کو بہتر اور منظم انداز میں سر انجام دینے کے لئے ترتیب دیا ہے۔"
شعبہ پائیدار ترقی کے ایگزیکٹو سپروائزر اور کورس کے ٹرینر پروفیسر علی حسون الشمری نے کہا: "پائیدار ترقی کا تعلق اسٹریٹجک پلاننگ سے ہے۔ یہ تربیتی ورکشاپس کئی اہم موضوعات سے متعلق ہیں جن میں سے سب سے اہم ہیں: اسٹریٹجک پلاننگ کی تعریف، اسٹریٹجک پلاننگ کے مقاصد اور فوائد، بیرونی اور اندرونی ماحول SWOT کا تجزیہ، ذاتی منصوبوں کی تیاری اور مؤثر طریقے سے نفاذ۔ اور خوبیوں، کمزوریوں، مواقع اور چیلنجز کی شناخت۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اربعین ، عاشورہ ، شعبانیہ ، عرفہ ، شب جمعہ اور دیگر مناسبات کے دوران یونٹ کے اہلکار اپنے فرائض کی انجام دہی میں مدد کے لئے رضاکاروں کی خدمات حاصل کرتے ہیں اور یہ کورسز رضاکاروں کے کام کو بہتر اور منظم انداز میں سر انجام دینے کے لئے ہیں.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: