االعطاء بلڈنگ میٹریل فیکٹری اقتصادی شعبے کو ترقی دینے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ صنعتی سہولیات اور منصوبوں نے کربلا گورنریٹ میں سرمایہ کاری کے عمل کو فعال کرنے اور شہر میں اقتصادی شعبے کو ترقی دینے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ ان صنعتی سہولیات میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک االعطاء بلڈنگ میٹریل فیکٹری کا منصوبہ بھی شامل ہے جو نہ صرف روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعمیراتی منصوبوں کے لئے بجری اور ریت کی ضروریات کو پورا کرتی ہے بلکہ مقامی مارکیٹوں میں اس کمی کو بھی پورا کر رہی ہے

روضہ مبارک میں انجینئرنگ پروجیکٹس کے شعبہ کے سربراہ انجینئرضياء مجيد الصائغ نے کہا، "العطاء فیکٹری روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ انجینئرنگ پروجیکٹس سے وابستہ سہولیات میں سے ایک ہے۔ یہ پلانٹ معیاری اور پائیدار تعمیراتی مواد فراہم کرنے اور مقامی معیشت کو استحکام اور معاونت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔"

انھوں نے مزید کہا، "العطاء کنسٹرکشن میٹریل فیکٹری نے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے چار پروڈکشن لائنوں کے ساتھ اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا ہے تاکہ معیاری مواد کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔ یہاں بیک وقت 4 پروڈکشن لائنز پر کام کیا جاتا ہے:

- مختلف اقسام اور مختلف سائز میں بجری تیار کرنے کی پروڈکشن لائن۔

- ریت کو دھونے اور مختلف اقسام کی ریت تیار کرنے کی پروڈکشن لائن .

- ہر قسم کی ریت - بجری کے مرکب تیار کرنے کی پروڈکشن لائن.

- مختلف اقسام کی اسکرین ریت تیار کرنے کی پروڈکشن لائن۔
انھوں نے کہا: "ہماری تمام مصنوعات معیاری اور بہترین نتائج کی حامل ہیں اور منظور شدہ تصریحات بشمول عراقی تصریحات اور امریکی تصریحات کے مطابق ہیں، جن کی تعمیراتی لیبارٹریوں میں جانچ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس فیکٹری کی مصنوعات اہم تعمیراتی کمپنیوں، سرکاری اور نجی شعبے کی کمپنیوں کی اولین ترجیح ہیں۔"
یہ امر قابل ذکر ہے کہ العطاء فیکٹری روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعمیراتی منصوبوں کو معاونت فراہم کرنے کے لئے قائم کی گئی تھی اور اس نے کربلا شہر اور دیگر صوبوں میں موثر کردار ادا کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: