مہرجان موسم الاحزان الفاطمی کے پندرہویں ایڈیشن کی تیاریوں کے ضمن میں پویلینز بنانے کا آغاز

روضہ مبارک پر انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی مناسبت اور احیائے ایام فاطمیہ کے سلسلے میں مہرجان موسم الاحزان الفاطمی کے پندرہویں ایڈیشن کی تیاریوں کے ضمن میں پویلینز بنانا شروع کر دیے ہیں۔ مہرجان موسم الاحزان الفاطمی ہر سال مہرجان ہر سال شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کی طرف سے خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت (دوسری روایت کے مطابق) کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ مہرجان دس دن تک جاری رہتا ہے، جس میں متعدد عزائی مراسم اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

مہرجان کی آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق میلے کے پویلینز میں ایک آڈیو اور ویڈیو (پینوراما) ایونٹ بھی شامل ہو گا، جس میں خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت کی کہانی بیان کی جائے گی۔ یہ چھ اقتباسات پر مشتمل ہے اوریہ درج ذیل ہیں:
پہلا: حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی عصمت و طہارت اور حدیث الکیسۃ الیمانی کا ذکر ہے۔
دوسرا: نجران کے عیسائیوں کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مباہلہ۔
تیسرا: اس میں زہرا سلام اللہ علیہا کے گھر، وحی کے گھر اور پیغام کے بارے میں بات کی گئی ہے۔
چوتھا: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا عظیم خطبہ۔
پانچواں: حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے گھر پر حملہ اورآپ کر ان کے پہلو مبارک کو شکستہ کرنے کا واقعہ۔
چھٹا: زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت اور ان پر ہونے والے طلم و ستم اور ناانصافیوں کے بارے میں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: