روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مضیف ہر جمعۃ المبارک کو 25000 سے زیادہ کھانے زائرین کی خدمت میں پیش کرتا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مضیف پہلے سے تیار کردہ شیڈول کے مطابق ہفتہ بھر مختلف گورنریٹس اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو اپنی خدمات فراہم کرتا ہے، جمعہ کی شام ان خدمات پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور دن بھر بڑی تعداد میں آنے والے زائرین جب مراسم زیارت کی ادائیگی سے فارغ ہوتے ہیں تو روضہ مبارک کے مضیف کی جانب سے پیش کردہ کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف کے انچارج انجینئرعادل الحمامی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مضیف اور اس کا عملہ سال بھر کام کرتا ہے اور ہر جمعرات اور جمعہ کو ان خدمات میں دوگنا اضافہ ہوجاتا ہے ، کیونکہ بڑی تعداد میں زائرین کربلا مقدسہ آتے ہیں ، جن میں سے کچھ زائرین مختلف اوقات میں پیش کردہ کھانے کے منتظر رہتے ہیں کیونکہ وہ اس کو تبرکا کھاتے ہیں اور اسے اپنے لئے باعث شرف قرار دیتے ہیں۔ مضیف کا عملہ ہر ہفتے جمعرات کے روز صبح کے اوقات سے ہزاروں کھانوں کی تیاری کے لئے کام کرتا ہے اورپانی،چائے، جوسز اور پھلوں کے علاوہ ہزاروں کھانے یا فاسٹ فوڈ یا سنیکس مضیف سے متصل بیرونی ڈسٹریبیوشن پوائنٹ کے ذریعے ایک منظم طریقے سے زائرین میں تقسیم کئے جاتے ہیں۔
کھانے کی تقسیم کے لئے مخصوص اوقات مقرر ہیں ، پہلی بار نماز ظہرین کے بعد دوپہر کے کھانے کا دورانیہ ہوتا ہے اور زائرین کو ریسٹورنٹ کے ڈائینگ ہالز میں کھانا پیش کیا جاتا ہے۔
پھر سہ پہر کے اوقات میں کچھ ریفریشمنٹس ، جوسز اورسنیکس زائرین میں تقسیم کیے جاتے ہیں اوربعض دفعہ زائرین کو پھل اور پیسٹریز بھی پیش کی جاتیں ہیں۔
شام کو نماز مغربین کے بعد ریسٹورنٹ کے ڈسٹریبیوشن پوائنٹ کے ذریعہ ایک منظم انداز میں زائرین کو رات کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، "جمعہ کے روز ہم دوپہر اور رات کے کھانے کے علاوہ ہم زائرین امام حسین اور ابوالفضل العباس علیہم السلام کو ناشتے کی خدمت بھی فراہم کرتے ہیں اور ناشتے میں اوسطا (3000) ہزار سے زائد فوڈ پیکٹس تقسیم کئےجاتے ہیں۔ ہم زائرین کرام کو فراخدلانہ خدمات فراہم کرتے ہوئے جمعۃ المبارک کے روز (25) ہزار سے زیادہ کھانے فراہم کرتے ہیں۔"
انھوں نے کہا، "زائرین کی تعداد اور ان کے ذوق اور پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے مضیف کے عملہ کی جانب سے انواع و اقسام کے کھانے تیار کئےجاتے ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ کوئی بھی مہمان کھانے کے بغیر نہ رہے۔"
انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا، "مضیف کے تیارکردہ کھانوں کو ڈسپوزایبل برتنوں میں رکھا جاتا ہے، اور حفظان صحت کے اصولوں اور وزارت صحت اور متعلقہ اتھارٹیز کی ہدایات پر عمل کرتے سخت احتیاطی و حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئےزائرین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: