الکفیل ہسپتال کے کارڈیک سرجری سنٹر کی میڈیکل ٹیم نے ڈیڑھ سالہ بچی کی پیچیدہ کارڈیک سرجری میں کامیابی حاصل کی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل سپر سپیشلٹی ہسپتال کے کارڈیک سرجری سنٹر کی میڈیکل ٹیم نے ایک ڈیڑھ سالہ بچی کی پیچیدہ کارڈیک سرجری میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ بچی پیدائشی طور پر دل کے نقائص سمیت صحت کے کئی مسائل سے دوچار ہے.

سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد عبودی نے کہا، "الکفیل ہسپتال کے ہارٹ سرجری سینٹر نے حال ہی میں ایک ڈیڑھ سال کی بچی کے دل میں پیدائشی خرابی کو ٹھیک کرنے کرنے کے ایک پیچیدہ مگر کامیاب آپریشن کیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "لڑکی سانس اور پیشاب کی نالی میں شدید سوزش کی وجہ سے ہسپتال میں ایڈمٹ تھی، اس کے علاوہ اسے نظام انہضام، گردے اور ریڑھ کی ہڈی میں خم جیسے مسائل کا بھی سامنا تھا۔"

انھوں نے کہا کہ "آپریشن سے پہلے تمام ضروری تیاریاں کی گئی تھیں اور خدا کے فضل و کرم سے ہم نے اسے انجام دیا اور بغیر کسی پیچیدگی کے اس میں کامیابی حاصل کی۔ بچہی اب انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر نگرانی ہے۔"
انھوں نے مزید کہا "دل کے مسائل میں مبتلا بچوں کے ساتھ نمٹنا بہت مشکل ہے، خاص طور پر اگر وہ دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہوں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: