بغداد یونیورسٹی کے (50) سے زائد طلباء پر مشتمل وفد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی میزبانی میں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پبلک ریلیشنز ڈویژن بغداد یونیورسٹی کے (50) سے زائد طلباء پر مشتمل وفد کی میزبانی کی ہے۔ پبلک ریلیشنز ڈویژن نے طلباء کے لئے ایک مربوط پروگرام کا اہتمام کیا تھا ،جس میں مختلف فکری و ثقافتی سرگرمیاں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں کا دورہ شامل تھا۔
طلباء کے وفد کا یہ دورہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اسکول اینڈ یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے ہفتہ وار ثقافتی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد روضہ مبارک اور تعلیمی اداروں کے مابین ہم آہنگی اور مؤثر رابطہ سازی کرتے ہوئے نوجوانوں میں دینی، علمی، سائنسی، تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا ہے کیونکہ یہ نوجوان عراق کا سرمایہ اور اس کےمستقبل کے معمار ہیں۔
اس پروگرام کے نگران اور یونیورسٹی اننڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے پروفیسر حسین شاکر العطار نے کہا: "آج بروز جمعہ ہم نے بغداد یونیورسٹی کے (50) سے زیادہ طلباء کا استقبال کیا۔ طلباء نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پر حاضری اور مراسم زیارت کی ادائیگی سے پروگرام کا آغاز کیا، جس کے بعد روضہ مبارک کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر جاسم السعیدی نے (قومی تشخص کو مضبوط کرنا اور اسے کیسے محفوظ کیا جائے) کے عنوان سے قومی ترقی پر ایک لیکچر دیا۔ انہوں نے طلباء کو قومی شناخت اور وطن سے وفاداری اور تعلق کی اقدار کے بارے میں بتایا اور شہریت کے معنی اور شہری کے حقوق و فرائض کی وضاحت کی اور یہ کہ ایک شہری کو کیسا ہونا چاہیئے؟
انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "اس کے بعد طلباء نے روضہ مبارک حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کےمختلف سیکشنز اور حصوں کا دورہ کیا۔ طلباء نے الکفیل میوزیم کا دورہ بھی کیا اور وہاں موجود قیمتی اشیاء ، نوادرات اور تاریخی مخطوطات کو دیکھا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اس کے بعد وفد نے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام پر حاضری کا شرف حاصل کیا اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد مدينة سيّد الأوصياء(عليه السلام) کا دورہ کیا۔"
دورے کے اختتام پر وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: