(الملفّ الاستناديّ للمؤلّفين العراقيّين) منصوبے کے تحت بغداد گورنریٹ کی (889) لائبریریوں اور (832) مولفین اور ان کی کتابوں کا اندراج

روضہ حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے "مرکز برائے فہرست سازی وتنظیم معلومات" نے (الملفّ الاستناديّ للمؤلّفين العراقيّين) کے نام سے عراقی مؤلفین کے بارے میں ایک مستند فائل تیار کی ہے کہ جس میں ہر عراقی مؤلف اور اس کے کام کے حوالے سے معلومات کو اکٹھا کیا گیا ہے اور اس منصوبہ کو ناموں کے بین الاقوامی شناخت کار (ISNI) کے تحت رجسٹر کیا گیا ہے کہ جو بین الاقوامی تنظیم برائے معیاریت یا آئیسو (2012/iso 27729) سے منظور شدہ ہے تمام عراقی مؤلفین کے اس مشترک نمبر کی بدولت نیٹ ورک پر ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے۔
مذکورہ بالا منصوبے کے ضمن میں اب تک بغداد گورنریٹ کی (889) لائبریریوں جن میں عوامی، نجی، تعلیمی، خصوصی اور اسکول لائبریریز شامل ہیں اور (832) مولفین اور ان کی کتابوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ یہ تمام معلومات (الملفّ الاستناديّ للمؤلّفين العراقيّين) کے لئے بنائی جانے والی ویب سائٹ (http://afiqa.net) پر دستیاب ہیں جبکہ باقی گورنریٹس کے اعداد وشمار جمع کرنے کے لئے کام جاری ہے۔
مذکورہ بالا مرکز کے انچارج حسنین موسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے:" یہ سروس ان متعدد خدمات اور منصوبوں میں سے ایک ہے جس پر ہمارا مرکز کام کر رہا ہے تاکہ اس سائٹ کو بین الاقوامی لائبریریوں میں ہونے والی ہر جدت سے ہم آہنگ کیا جا سکے اور نیٹ ورکنگ میں تلاش کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔ یہ منصوبہ عراقی مصنفین اور عراقی کتب خانوں اور ان سے متعلقہ معلومات کے بارے میں ہے۔ "
انھوں نے کہا: "ہم عراقی لائبریریوں اور مصنفین کی سب سے بڑی تعداد کو اس فائل میں شامل کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں، جو کہ ایک عالمی فائل ہے اور اس کا اطلاق زیادہ تر ترقی یافتہ ممالک کرتے ہیں، اور یہ عرب دنیا کی پہلی اور واحد برقی فائل ہے۔"
الموسوی نے نتیجہ اخذ کیا: "ہم تمام سرکاری اور نجی کتابوں کی دکانوں کے مالکان اور مصنفین کو اس فائل میں شمولیت کے لئے رابطہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں، اور ہم انہیں شامل کرنے کے لیے کام کریں گے۔"
قابل ذکر ہے کہ عراقی مصنفین کی فائل میں عراق کی مختلف لائبریریوں کی شناخت کے لیے بہت سے ابواب شامل ہیں اور ہمارے مصنفین بھائی اپنے نام اس فائل میں مفت شامل کرنے کے لیے ویب سائٹ (http://afiqa.net) سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: