الکفیل ہسپتال کی جانب سے ڈرماسین اور مائیکروسن تکنیک پر ایک سائنسی ورکشاپ کا انعقاد

آج بروزہفتہ، الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال نے زخموں اور ڈائیبٹک فٹ السرز کے علاج کے لیے ڈرماسین اور مائیکروسن کی تکنیک جسے ہسپتال بہت سے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کرتا ہے، پر ایک سائنسی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
الکفیل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاسم الابراہیمی نے کہا، "ہسپتال سائنسی، تکنیکی اور میڈیا عناصر پر مبنی جدید سائنسی طبی ورکشاپس منعقد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "ڈرماسین اور مائکروسین کی تکنیک زخموں اور السر کا علاج کرنے کی ایک کامیاب تکنیک ہے، خاص طور پر ذیابیطس کی وجہ سے ہونے والے انفیکشن میں۔ ہسپتال نے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے بہت سے مریضوں کا علاج کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔"
انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "ہسپتال طبی برادری کو اس ٹیکنالوجی سےمتعارف کرانا چاہتا تھا، اس لیے ہم نے مختلف گورنریٹس سے متعلقہ افراد کو مدعو کیا اور اس اہم ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یہ ورکشاپ ہر سطح پر کامیاب رہی اور شرکاء کو اس جدید طبی ٹیکنالوجی اور اس کے متاثر کن نتائج کے بارے میں ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: