العمید یونیورسٹی میں داخلے کے خواہشمند طلباء کی رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ اینڈ انفارمیشن سینٹر کا قیام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سے منسلک العمید یونیورسٹی نے اپنی فیکلٹیز (طب، دندان سازی، فارمیسی، اور نرسنگ) میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کی رہنمائی اور مدد کے لیے یونیورسٹی کے مین کیمپس ایک مرکز کا افتتاح کیا ہے۔ واضح رہے کہ العمید یونیورسٹی (کربلا-نجف) روڈ پر کالم نمبر (1238) کے قریب واقع ہے۔
یہ سنٹر یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مویّد الغزالی کی رہنمائی اور ہدایات پر قائم کیا گیا ہے تاکہ وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق طلبہ کے لیے رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان بنایا جا سکے۔ اس مرکز کو ون ونڈو سروس سینٹر بنانے کے لئے کئی کمیٹیاں تشکیل کی گئی ہیں : جن میں استقبالیہ کمیٹی، مرکزی رجسٹریشن کمیٹی، آن لائن رجسٹریشن کمیٹی، اور آڈیٹنگ کمیٹی شامل ہیں۔
مرکز طلباء اور ان کے والدین کو ہفتے کے ساتوں دن صبح آٹھ بجے سے دوپہر پانچ بجے تک کھلا رہے گا اور مرکز نے کووڈ ۱۹ سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی فیکلٹیز میں داخلے کے لیے درخواست درج ذیل شرحوں کے مطابق ہو گی۔
1. میڈیکل کالج میں داخلے کے لئے کم از کم شرح 90%۔
2. کالج آف ڈینٹسٹری میں داخلے کے لئے کم از کم شرح 80%۔
3. کالج آف فارمیسی میں داخلے کے لئے کم از کم شرح 80% ہے۔
4. کالج آف نرسنگ میں صبح کی تعلیم کے لیے کم از کم اوسط 70% ہے، اور شام کے مطالعے کے لیے کم از کم شرح 65% ہے۔
مزید معلومات کے لئے براہ کرم نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں:
(07733078000) / (07817448000) / (07602418000)۔
یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں: https://alameed.edu.iq/
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: