شعبہ خطابت برائے خواتینکی جانب سے لڑکیوں کے لیے خطابت کورس کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین نے (12-18) سال کی عمر کی لڑکیوں کے لیے،خطابت کورس کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد تقریری صلاحیتوں کو فروغ دینا اور نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔
شعبہ خطابت برائے خواتین کی نائب سربراہ محترمہ تغرید التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یہ کورس نو عمر بچیوں کے لئے ہے اور ہفتے میں ایک دن کے لیے منعقد کیا جاتا ہے تاکہ شرکاء کا تعلیمی عمل متاثر نہ ہو۔ یہ کورس اس شعبے میں ایک ماہر اور تجربہ کار کیڈر کی زیر نگرانی پورا سال جاری رہتا ہے۔ اس کورس کے اہم موضوعات ہیں:
خطابت کے طریقے اور مشکلات۔
فن خطابت اور عوامی تقاریرکے اسباق۔
قرآنی مقام کے اسباق۔
فقہ اور عقائد کے اسباق۔
عملی تربیت۔
تفریحی و تخلیقی سرگرمیاں بچیوں کو دیگر فنون جیسے فوٹو گرافی، خطاطی، ڈرائنگ اور دستکاری سیکھنا۔
انھوں نے کہا "کورس میں شریک بچیوں کا تعلق کربلا گورنریٹ سے ہے، اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) شرکاء کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: