روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے کربلا فرانزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش اور ترقی و بحالی کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میں انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے کربلا گورنریٹ میں طبی مراکز اور سہولیات کو سپورٹ کرنے اور انسانی ہمدردی کے اقدام کے طور پر کربلا گورنریٹ میں فرانزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش اور ترقی کا آغاز کیا ہے۔

اس منصوبے کے نگران انجینئر حسن عبد الحسین نے الکفیل نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ فرانزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش، بحالی اور ترقی کے لئے یہ اقدامات روضہ مبارک کے انسانی ہمدردی اور خدماتی منصوبوں کا تسلسل اور کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو سپورٹ کرنے کے لئے شروع کئے گئے ہیں تاکہ کربلا گورنریٹ میں طبی مراکز اور صحت کی سہولیات کو بہتر کیا جا سکے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ اور انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی ہدایات پر ایک تکنیکی ٹیم تشکیل دی گئی اور مرکز کا فیلڈ سروے کرنے کے بعد اس مرکز کی بحالی و مرمت کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے اور فرش اور دیواروں کی پرانی کلیڈنگ کو ہٹانے اور فرش کوہموار کرنے اور اسے خصوصی مواد سے ٹریٹمنٹ کا جاری ہے۔
انھوں نے کہا: "انہوں نے کہا کہ کربلا فرانزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش اور مرمت و بحالی کے لئے مندرجہ ذیل مرحلہ وار اقدامات کئے جائیں گے:
سینٹر کی مرکزی اور ثانوی راہداریوں کی تعمیر نو،
دیواروں اور فرش پر نئی اور جدید کلیڈنگ اور ٹائلز لگانا،
تمام سسٹمز (بجلی - پانی - آگ - کیمرا - سیوریج - حفظان صحت) کی بحالی اور ترقی،
دروازوں اور کھڑکیوں کی مرمت یا تبدیلی،
سر سبز لانز اور کیاریوں کے لئے جگہیں تیار کرنا،
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: