رآن مرکز برائے خواتین معاشرے کو قرآنی و اسلامی تصورات کی بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین معاشرے خسوصا خواتین میں قرآن کلچر کے فروغ اور معاشرے کو قرآنی و اسلامی تصورات کی بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے اور ان اہداف کو حاصل کرنے کے لئے مرکز ملک بھر میں اپنی مرکزی اور علاقئی شاخوں کے ذریعے خواتین اور طالبات کے لئے متعدد قرآنی سرگرمیوں اور تقریبات کا اہتمام کرتا ہے۔
حفظ قرآن ان سرگرمیوں میں اہم ترین سرگرمی شمار کی جاتی ہے اور قرآن مرکز سے وابستہ حفظ یونٹ کواتین و طالبات کو قرآن پاک حفظ کروانے کے لئے متعدد کورسز کا انعقاد کرتا ہے۔
حفظ ایگزامینیشن کمیٹی کی ممبر سیدہ معصومہ غلام حیدر نے کہا: "کمیٹی نے 12 طالبات کا امتحان لیا جنہوں نے پورا قرآن پاک حفظ کیا تھا، اور اس امتحان میں تمام شرکاء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے اور یہ ٹیسٹ ہمارے ادارے میں حفظ کرنے والی طالبات کی کارکدگی اور صلاحیتوں کا مستقل جائزہ لینے کا ایک پروگرام ہے، تاکہ بہترین نتیجہ برقرار رہے۔
انھوں نےاس امتحان میں کامیاب ہونے والی طالباتاور ان کے اساتذہ پروفیسرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ مرکز کی جانب سے اس شاندار کامیابی کو منانے اور طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک اعزازی تقریب منعقد کی جائے گی۔"
جہاں تک قرآن مرکز بابل برانچ کا تعلق ہے، تو قرآن مرکز برائے خواتین کی اس اہم شاخ کی جانب سے (قمر بنی ہاشم قرآنی مقابلہ) کے عنوان سے ایک ٹیم مقابلہ منعقد کیا گیا ہے، جس میں گورنریٹس کی متعدد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ حفظ، اور قرآن کوئزپر مشتمل اس مقابلے میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا ہے، ہر ٹیم دو خواتین قاری، تین حافظات اور چار طالبات پر مشتمل ہے۔"
اسی تناظر میں، قرآن مرکز برائے خواتین نجف اشرف برابچ نے تلاوت اور تجوید کے حوالے سے تین قرآنی کورسز کا آغاز کیا ہے۔
قرآن مرکز برائے خواتین کی انچارج محترمہ منار الجبوری نے کہا: "انسٹی ٹیوٹ نے تین نئے کورسز (الرحمن کورس، التقا کورس، اور سلسبیل کورس) کے نام سےشروع کئے ہیں، جن میں سے پہلے دو کورس حضوری اور تیسرا کورس آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔ ان کورسز میں مختلف عمروں کی 53 طالبات نے شرکت کر رہی ہیں۔"
اس نے کہا: "جو کورسز شروع کئے گئے ہیں وہ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے مختلف کورسز کی سیریز کا حصہ ہیں، اور ہمیں ان کورسز کو وسیع تر کرنے اور متنوع بنانے کی درخواستیں کی جا رہی ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: