قرآن مرکز نجف اشرف برانچ نے فرات الاوسط ٹیکنیکل یونیورسٹی کو تعاون اور مشترکہ قرآنی منصوبوں کے قیام کے لئے ایک دستاویز پیش ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ نے فرات الاوسط ٹیکنیکل یونیورسٹی کو تعاون اور مشترکہ قرآنی منصوبوں کے قیام کے لئے ایک دستاویز پیش کی ہے، جس کا مقصد یونیورسٹی میں قرآنی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد اور طلباء میں قرآن ثقافت کو عام کرنا ہے۔

قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے ڈائریکٹر پروفیسر مہند المیالی کی سربراہی میں ایک وفد نے یونیورسٹی کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالمحسن المجتومی سے ملاقات کی،
اس ملاقات کے دوران دونوں اداروں نے عراق میں مشترکہ تعاون کے قرآنی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ان منصوبوں میں کورسز، سیمینارز، مقابلوں اور بین الاقوامی کانفرنسز شامل ہیں

قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے ڈائریکٹر نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "ہمارا اس یونیورسٹی کا دورہ متعدد یونیورسٹیوں کے دوروں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے، تاکہ مشترکہ تعاون اور کام کے لئے یادداشت پیش کی جا سکے جس کا مقصد یونیورسٹیمیں قرآنی سعگرمیوں کو فعال کرنا اور نوجوانوں میں علوم القرآن و تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔"

یونیورسٹی کے معاون صدر نے ہماری تجاویز کا خیرمقدم کیا ہے اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے پیش کردہ علمی و فکری اقدامات بشمول یونیورسٹیوں میں قرآنی منصوبے کا شکریہ ادا کیا اور قرآنی سرگرمیوں کو فعال کرنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: