الکفیل یونیورسٹی میں داخلے کے خواہشمند طلباء کی رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ اینڈ انفارمیشن سینٹر کا قیام

اوضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سے منسلک الکفیل یونیورسٹی نے اپنی فیکلٹیز (طب، دندان سازی، فارمیسی، اور ہیلتھ ٹیکنالوجیز) اور شعبہ جات (میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجیز، ٹیکنیکل انجینئرنگ/ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر ٹیکنالوجیز انجینئرنگ، قانون) میں تعلیمی سال (2021 - 2022 AD) کے لیے داخلے کے خواہشمند طلباء کی رجسٹریشن اور رہنمائی کے لئے ہیلپ اینڈ انفارمیشن سینٹر کھولا ہے۔
سنٹر کا قیام یونیورسٹی کے صدر کی رہنمائی اور ہدایات پر قائم کیا گیا ہے تاکہ وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق طلبہ کے لیے رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان بنایا جا سکے۔ اس مرکز کو ون ونڈو سروس سینٹر بنانے کے لئے کئی کمیٹیاں تشکیل کی گئی ہیں : جن میں استقبالیہ کمیٹی، مرکزی رجسٹریشن کمیٹی، آن لائن رجسٹریشن کمیٹی، اور آڈیٹنگ کمیٹی شامل ہیں اور مرکز نے طلباء کو ضروری خدمات اور سہولیات فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔
سنٹر کا مشن طلباء کی رہنمائی کرنا، الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے درخواست کو دیکھنا اور اس پر عمل کرنا اور طالب علم کی معلومات کی تصدیق کرنا ہے۔
مرکز طلباء اور ان کے والدین کے لئے ہفتے کے ساتوں دن صبح آٹھ بجے سے دوپہر پانچ بجے تک کھلا رہے گا اور مرکز نے کووڈ ۱۹ سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
یونیورسٹی فیکلٹیز میں داخلے کے لیے کم از کم اوسط، داخلہ کی معلومات، مطالعہ کی قسم، رجسٹریشن کا طریقہ کار اور شرائط جاننے کے لیے، یہاں کلک کریں۔ https://alkafeel.net/news/index?id=14262
مزید تفصیلات یا معلومات کے لیے آپ گورنریٹ آف نجف / (نجف - کربلا) روڈ / کالم 23 کے بالمقابل / حی النداء /مجمّع الأميرات السكنيّ سے متصل یونیورسٹی کیمپس تشریف لائیں
یا یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں: https:// alkafeel.edu.iq،
یا درج ذیل نمبروں میں سے کسی ایک پر رابطہ کریں:
☎️ یونیورسٹی کے صدر کا دفتر 07601839901 اور 07803880900
☎️ رجسٹریشن اور طلباء کے امور کا شعبہ 07601393393
☎️ محکمہ خزانہ07601888183
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: