روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے کربلا گورنریٹ کے متعدد اسکولوں میں سٹوڈنٹس فرنیچر کی مرمت اور بحالی کے لیے مہم کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کربلا گورنریٹ کے متعدد اسکولوں میں سٹوڈنٹس فرنیچر کی مرمت اور بحالی کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ نظامت تعلیم اور اسکول انتظامیہ کے تعاون سے گورنریٹ میں تعلیمی اداروں کو سپورٹ کرتے ہوئے طلباء کو مطالعے کا مناسب ماحول فراہم کیا جا سکے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےانجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ، انجینئر سمیر عباس نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "روضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ کی ہدایت پر ہمارے محکمہ کے عملے نے متعدد اسکولوں میں سٹوڈنٹس فرنیچر کی مرمت اور بحالی کی مہم شروع کر دی ہے، خاص طور پر ایسے سکولوں میں جہاں طلباء کی تعداد زیادہ ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ مہم کام ان کاموں کا تسلسل ہے جوتعلیمی اداروں کی بہتری اور ترقی کے لئے روضہ مبارک کے منصوبوں میں شامل ہیں، تاکہ تعلیمی اداروں کو معاونت فراہم کرتے ہوئے تعلیم کی ترقی و فروغ میں اپنا حصہ ڈالا جا سکے۔"

انہوںنے کہا "اس مہم کے پہلے مرحلے میں کارپینٹری اور لوہار ڈویژن کے تکنیکی ماہرین سائٹس کا سروے کیا اور رپورٹ تیار کی۔ جس کے بعد بحالی اور مرمت کا کام شروع کیا گیا۔ اس مہم کے پہلے مرحلے میں (150) سے زیادہ نشستوں کی مرمت کرتے ہوئے انہیں استعمال کے لیے تیار کیاگیا۔ اس مہم کے تحت مرحلہ وار بنیادوں پر متعدد اسکولوں میں سٹوڈنٹس فرنیچر کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کیا جائےگا۔
کربلا گورنریٹ کے اسکولوں کے ڈائریکٹرز نے طلباء کی خدمت کے اس قابل قدر اقدام کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: