تکریت یونیورسٹی کے (120) سے زیادہ طلباء پر مشتمل وفد روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی میزبانی میں

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے ضمن میں تکریت یونیورسٹی کے (120) سے زیادہ طلباء پر مشتمل وفد کی میزبانی کی۔
طلباء کے وفد کا یہ دورہ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے اسکول اینڈ یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے ہفتہ وار ثقافتی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد روضہ مبارک اور تعلیمی اداروں کے مابین ہم آہنگی اور مؤثر رابطہ سازی کرتے ہوئے نوجوانوں میں دینی، علمی، سائنسی، تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا ہے کیونکہ یہ نوجوان عراق کا سرمایہ اور اس کےمستقبل کے معمار ہیں۔

یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن نے اس وفد کے لیے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا تھا، جس کا آغاز ان کے استقبال اور گریجویشن کے موقع پر مبارکباد دینے سے کیا گیا۔ اس کے بعد ظلباء کو پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریوں اور پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی اور ڈیپارٹمنٹ کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی مدد اور براہ راست نگرانی میں منعقد کی جاتی ہے۔

اس پروگرام کے سپروائزراور یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے پروفیسر محمد الحمدانی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا "ہم نے آج الکفیل یوتھ پروجیکٹ کے تحت تکریت یونیورسٹی کے (120) سے زیادہ طلباء کا استقبال کیا۔"

انہوں نے مزید کہا، " طلباء نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پر حاضری اور مراسم زیارت کی ادائیگی سے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس کے بعد طلباء نے روضہ مبارک حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کےمختلف سیکشنز اور حصوں کا دورہ کیا۔ طلباء نے الکفیل میوزیم کا دورہ بھی کیا اور وہاں موجود قیمتی اشیاء، نوادرات اور تاریخی مخطوطات کو دیکھا۔ اس کے بعد مہمان وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈائننگ ہال میں ظہرانہ تناول کیا۔

واضح رہے کہ عراقی اسکولوں، یونیورسٹیوں اور اداروں کے طلباء کے وفود کی میزبانی کرنے کا پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ میں یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کے زیر نگرانی ہوتا ہے اور یہ الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کا حصہ ہے اورسال بھر جاری رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: