الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو کی جانب سے57ویں تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ر پائیدار ترقی سے وابستہ الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو کی جانب سے ٹیکٹیکل ٹراما کیئر پروگرام (TCCC) کے ضمن میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی پر 57 واں تربیتی کورس منعقد کیا ہے۔۔
اس کورس میں کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ کے سکیورٹی سٹاف اور مابین الحرمین ڈوویژن کے سٹاف پر مشتمل ایک گروپ کوتربیت دی گئی.
اس کورس کا مقصد جوانوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے تاکہ فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تاکہ ایسی کسی بھی صورتحال میں جانی نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے۔
یہ تربیتی کورس روزانہ دس ٹریننگ گھنٹوں کے سیشنز کے ساتھ پانچ دن تک جاری رہا۔ اس پانچ روزہ تربیتی کورس کے دوران شدید زخمی ہونے، بہت زیادہ خون بہہ جانے ، ہوش کھو جانے، سر اور آنکھ کی چوٹوں اور زخموں کی صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے اور ریسکیو کرنے کی تربیت دی گئی۔ اس کورس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: تعلیمی سیشنز اور عملی تربیتی سیشنز۔
عملی تربیتی سیشنز کےدوران ٹرینیز نے سکھائے جانے والی طبی مشقوں اور طریقوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

یہ کورس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ملازمین میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے کلچر کو پھیلانے اور ان کو درپیش کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے ہے۔
قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ترقی اور پائیدار ترقی کا شعبہ مختلف شعبوں اور تخصصات میں روضہ مقدس کے عملے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ورکشاپس اور تربیتی کورسز کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: