روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ خیر الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچر اینڈ انڈسٹری ٹیکنالوجی بروزمنگل (2 جمادی الثانی 1443 ہجری) بمطابق (7 دسمبر 2021) سے شروع ہونے والے نجف انٹرنیشنل مارکیٹنگ فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن میں بھرپور اور فعال شرکت کر رہی ہے۔ اس بین الاقوامی مارکیٹنگ فیسٹیول میں بڑی تعداد میں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔
اس نمائش میں شرکت کا مقصدعراقی معیشت کو مستحکم کرنا اور مقامی مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔ کمپنی کی نمائش میں شرکت میڈ ان عراق کے فخریہ لوگو کے ساتھ مقامی اور بین الاقوامی نمائشوں اور فیسٹیولز میں شرکت کا تسلسل ہے۔
فیسٹیول میں کمپنی کی جانب سے نمائش میں ڈٹرجنٹس اور جراثیم کُشوں مصنوعات کی وسیع رینج جن میں طبی، صنعتی اور گھریلو اقسام شامل ہیں، کو پیش کیا گیا تھا۔ فیسٹول کے دوران وزیٹرز اور صارفین نے کمپنی کی تمام مصنوعات کو بہت پسند کیا اور بعض صارفین نے اپنی پسند اور ضرورت سے آگاہ کرتے ہوئے کمپنی کی انتظامیہ کو اپنے خیالات اورمشورے بھی پیش کئے۔ چناچہ یہ نمائش کمپنی کی مصنوعات کے بارے میں صارفین کے سوالات، تبصرے اور آراء سننے کے ساتھ ساتھ کمپنی کو متعارف کرانے اور شرکت کرنے والی کمپنیوں کو ان مصنوعات کے بارے میں آگاہ کرنے کا اہم موقع تھا۔
نمائش میں ایک طرف کمپنی کی پیش کردہ مصنوعات ہر خاص و عام کی نظروں کا مرکز بنی رہی اور مقامی سطح پر تیار کردہ مصنوعات کو بہت پسند کیا گیا تو دوسری طرف عراقی حکومت اور مقامی کمپنیوں نے ان مصنوعات اور ان کی تیاری میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی لی۔