روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک قرآن مرکز برائے خواتین نے دوسرے سالانہ "شمس الوالدہ الزینبیہ ہفتہ" کی تقریبات کا آغاز کر دیا۔
"شمس الوالدہ الزینبیہ ہفتہ" حضرت زینب (س) کے جشن ولادت با سعادت کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے اور اس پروگرام کی تقریبات اور سرگرمیاں ایک ہفتہ تک جاری رہتی ہیں۔
مرکز کی سربراہ، مینار الجبوری نےالکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ""شمس الوالدہ الزینبیہ ہفتہ" مسلسل دوسرے سال منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد حضرت زینب (س) کی عظیم شخصیت، صبر اور استقامت کے نور سے رہنمائی حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے کے پہلے پروگرام کے ضمن میں مرکز کے عملے نے روضہ مبارک امیر المومنین علیہ السلام میں اس مبارک موقع پر خوشی اور مسرت کے اظہار کے لیے زائرین کو مبارکباد پیش کرنے کے علاوہ اور پھول اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ کوفہ یونیورسٹی میں بھی طلباء کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ پھول اور مٹھائیاں پیش کر کے خوش آمدید کہا گیا۔
انھوں نے کہا کہ اس ہفتے کی تقریبات جاری ہیں، جن میں محفل مشاعرہ، قرآن کوئز مقابلہ اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔