الکفیل ہسپتال : (closed blind technique) کا استعمال کرتے ہوئے پچاس سالہ مریض کی پنڈلی کی ہڈی کے فریکچرز کی فکسنگ

روضہ مبارک کے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے پچاس سالہ مریض کی پنڈلی کی ہڈی کے دوفریکچرز کو فکس کرنے کے لئے کامیاب سرجری کی ہے۔ یہ سرجری (closed blind technique) جیسی جدید ترین سرجری تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی ہے اورمریض آپریشن کے 24 گھنٹے بعد ہی کھڑا ہونے اور چلنے کے قابل تھا۔
ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجری کے ماہر ڈاکٹر احمد نعمة الطائي نے کہا، "ہم نے حال ہی پچاس سالہ مریض کی پنڈلی کی ہڈی کے دوفریکچرز کو فکس کرنے کے لئے کامیاب سرجری کی ہے۔ مریض کی ٹانگ کی نچلی ہڈی گرنے کی وجہ سے دو جگہوں سے ٹوٹی تھی اور ریڈیولاجیکل امتحانات ٹیسٹ کے دوران ان فریکچرز کی تشخیص ہوئی تھی۔"
انھوں نے مزید کہا، "ہم نے اس آپریشن میں (closed blind technique) کا استعمال کیا، جو کہ ہڈیوں کے ٹوٹنے کے علاج کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی ہے اور اس قسم کی تکنیک آپریشن کے بعد جسمانی تھراپی کے وقت کو کم کرتی ہے تاکہ مریض سرجری کے 24گھنٹے کے بعد کھڑا ہو سکے اور چل پھر سکےاور تیزی سے معمول کی زندگی میں واپس آ سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: