روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے زیارت اربعین کے لئے آنے والوں کے لئے ٹرانسپورٹ کے انتظامات کا پھر سے جائزہ لیا ہے۔

میٹنگ
بروز پیر 12 صفر 1435ھ بمطابق 16 دسمبر 2013ء کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلا اانے والے زائرین کے لئے کیے جانے والے ٹرانسپورٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کربلا کی حکومت، پولیس، فوج اور دوسرے متعلقہ اداروں کے نمائندوں کے ساتھ مزید ایک میٹنگ کی ہے یہ میٹنگ زیارت اربعین کے لئے بنائے گئے ٹرانسپورٹ آفس میں ہوئی زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر ٹرانسپورٹ انتظامات کو مزید توسیع دینے کا فاصلہ کیا گیا ہے اور اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
زیارت اربعین کے لئے مقرر کردہ ٹرانسپورٹ انچارج اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ایڈمنسٹریشن کونسل (مجلس ادارہ) کے رکن جناب میثم راھی زیدی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کو بتایا ہے کہ یہ میٹنگ بھی ان مشاورتی اجتماعات کا ایک حصہ ہے جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے زائرین کے لئے ٹرانسپورٹ اور دوسرے انتظامات کا جائزہ لینے اور فوری اقدامات کرنے کے لئے گزشتہ ماہ سے مسلسل منعقد ہو رہے ہیں۔
جناب میثم راھی نے کہا کہ ان میٹنگوں اور مشاورتی اجتماعات کا مقصد مل بیٹھ کر زائرین کے لئے بہتر سے بہتر خدمات مہیا کرنے کے لئے طریقہ کار اور لائحہ عمل تیار کرنا اور اس پر عمل درآمد کا جائزہ لینا ہے۔ ہم ہر ممکن طریقے سے کروڑوں زائرین کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں ہم اپنے ہر فیصلے اور ہر کام سے پہلے یہ بات مدِ نظر رکھتے ہیں ہم لوگ اتنے بڑے اجتماع کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنا چاہتے ہیں کہ جس سے بڑا اجتماع پوری دنیا میں کسی بھی جگہ اکٹھا نہیں ہوتا۔
جناب میثم راھی نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے سب سے زیادہ گاڑیاں بابل کربلا روڈ کے لئے مختص کی ہیں کیونکہ سب سے زیادہ رش اسی راستے پر ہوہوتا ہے اور اس طرح ہم نے کربلا کی بلدیہ اور صفائی کے شعبے کو بھی کافی گاڑیاں اور افراد مہیا کئے ہیں تاکہ بلدیہ اپنے کاموں اور ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دے سکے۔
یہ بات واضح رہے کہ زیارت اربعین کے موقع پر زائرین کے لئے کئے جانے والے انتظامات اور مہیا کی جانے والی خدمات میں سب سے زیادہ مشکل ترین عمل کروڑوں کی تعداد میں موجود زائرین کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنا ہے اور اس مشکل کے حل کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اپنے تمام تر وسائل کو استعمال کرتا ہے۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: