مقدس روضوں کا وفد دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کی تعزیت اور عیادت کے لیے بصرہ میں موجود ہے

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مشترکہ وفد دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے ورثہ کو پرسہ پیش کرنے اور زخمیوں کی عیادت کے لیے بصرہ میں موجود ہے۔

دونوں مقدس روضوں کا وفد جمہوری ہسپتال کے قریب ہونے والے بم حملے میں شہید ہونے والے چار مومنین کے خاندانوں سے فردا فردا مل کر انھیں پرسہ پیش کر رہا ہے اور اس حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے ہسپتالوں اور ان کے گھروں میں جا رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کے سربراہ شیخ عادل وکیل نے الکفیل نیٹ وراک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کربلا کے دونوں مقدس روضوں کے متولی صاحبان کی ہدایت پر یہ وفد بصرہ پہنچا ہے تاکہ ہم ان خاندانوں کے غم میں شریک ہو سکیں کہ جن کے پیارے انسانیت کے دشمنوں کی مجرمانہ کاروائی کے نتیجے میں اپنی جانوں سے محروم ہو گئے ہیں اور ان کی ارواح اپنے خالق حقیقی کے حضور جا پہنچی تھیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی ارواح کو جنت الفردوس میں جگہ دے، ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی سے نوازے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: