شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے جشن ولادت کی پرمسرت اور بابرکت مناسبت پر جشن کا انعقاد

حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے جشن ولادت کی پرمسرت اور بابرکت مناسبت پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے ایک جشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ جشن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مطہر میں منعقد کیا گیا تھا جس میں خواتین زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شعبہ خطابت برائے خواتین کی سینئر آفیشل پروفیسر تغرید عبد الخالق التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: “ شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے اہل بیت(ع) کے ایام ولادت اور شہادت کے احیاء کے لئےخصوصی تقریبات اور مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ یہ تقریب حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے جشن ولادت کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ جشن کا آغاز آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کی مبلغہ نے اس مبارک موقع کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریر پیش کی۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس کے بعد شعبہ الخطابة الحسينيّة ڈویژن کی طالبات نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت مبارک پر ایک تھیٹریکل پریزنٹیشن پیش کی۔
انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "اس جشنیئہ تقریب میں شرکاء کے لیے ایک ثقافتی اور علمی مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا تھا ، شرکاء سے اس مناسبت سے متعلق سوالات کئےگئے اورصیح جواب دینے والوں کومتبرک تحائف دیئے گئے۔
شعبہ الخطابة الحسينيّة ڈویژن کی طالبات نے اس پر مسرت موقع کی مناسبت سے نظمیں اور قصیدے پڑھے جبکہ حاضرین جشن میں پھول اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ "

تقریب کے اختتام پر بارگاہ الہی میں ہاتھ بلند کر کے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی امام منتظرعلیہ السلام کے ظہور میں جلدی کرے اور پوری دنیا کے مومنین کی حفاظت کرے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: