روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کے عملے نے قالینوں اور فرنشننگ کو دھونے کے لیے ایک نیا کارخانہ قائم کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ یہ کارخانہ اپنے ڈیزائنز اور میکانزم کے لحاظ سے جدید ترین ہے۔
اس نئےکارخانے کا قیام موجودہ کارخانے میں کام میں اضافے کے سبب کیا جا رہا ہے، کیونکہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے کی توسیع کی وجہ سے قالینوں کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور موجودہ کارخانے پر کام کا دباء اسکی گنجائش سے زیادہ ہے۔
اس منصوبے کے انجینئر عمار صلاح نے الکفیل نیٹ ورک کو وضاحت کی کہ: " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا یہ کارخانہ (7,000) مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے جو ابراہیمیہ چوکی کے قریب واقع ہے۔ یہ واشنگ پلانٹ روضہ مبارک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق ڈیزائن تیار کیا جائے گا، جو کہ لوہے کا ڈھانچہ (اسٹیل کا ڈھانچہ) پع مشتمل ہو گا اور جسے خصوصی پیمائشوں اور اس میں موجود ہر پروڈکشن لائن کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا: "کام کے پہلے مرحلے میں کارخانے کے لئے موزوں علاقے کا تعین کرنا اور مٹی کا معائنہ کرنا تھا۔ ابتدائی سروے مکمل کرنے کے بعد کارخانے کے لئے زمین کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ جس کے بعد کارخانے کی تعمیر کے لئے کنکریٹڈ بنیاد بنائی جائے گی۔ تمام کام منصوبہ بندی کے مطابق ہو رہا ہے اور منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لئے ہر روز (12 سے 14) گھنٹے کی اوسط سے کام کیا جا رہا ہے۔