ساؤتھ ہیریٹیج سنٹر کا میڈیا یونٹ مقدس دفاعی فتویٰ کے ہیروز سے انٹرویوز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ ساؤتھ ہیریٹیج سنٹر کا میڈیا یونٹ مقدس دفاعی فتویٰ کے ہیروز سے انٹرویوز اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
میڈیا یونٹ ان ہیروز کی سوانح حیات، ہیروک سٹوریز اور کارناموں کو دستاویز کرنے اور لکھنے کے لیے ماقاتیں کر رہا ہے، جنہوں نے اعلی دینی قیادت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دفاع وطن کے لئے بہت سی قربانیاں دیں اور باطل و دہشت گرد گرہوں کی شکست تک اس جدوجہد کو جاری رکھا تاکہ ان واقعات، مسائل، کہانیوں اور تفصیلات کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کیا جا سکے۔
یہ ڈاکیومنٹیشنز اعلیٰ مذہبی قیادت اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی کی خصوصی ہدایات کے مطابق تیار کی جا رہی ہیں اور تمام واقعات کو درست اور معروضی طور پر دستاویز کرنے کے لئے چھوٹی سے چھوٹی تفصیلات کو بھی پیش کیا جا رہا ہے تاکہ دوسرے لوگ حقائق کو توڑ مروڑ کر اپنی مرضی کے مطابق نہ لکھ سکیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ساؤتھ ہیریٹیج سنٹر، جو کہ اسلامی اور انسانی علمی امور کے شعبہ سے وابستہ ہے، تصنیف، تحقیق، کیٹلاگنگ اور میڈیا کے ذریعے جنوبی عراق کے ورثے کو کے احیاء اور حفاظت کے لئے ایک اہم مرکز ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: