الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے لیزر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 25 سالہ مریض سانس کی نالی میں تنگی کو ختم کیا ہے۔

روضہ مبارک کے الکفیل سپر سپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 25 سالہ مریض کا ایک نادر اور مخصوص آپریشن کیا ہے اور لیزر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے لیرینجیل سٹیناسس یعنی سانس کی نالی میں تنگی کو ختم کیا ہے۔

ہسپتال میں کان، ناک اور گلے کے سرجن ڈاکٹر ناظم عمران نے کہا، "ہم نے ایک 25 سالہ مریض کا ایک نادر اور معیاری آپریشن کیا جو پیدائشی طور پرتھرڈ ڈگری لیرینجیل سٹیناسس کا شکار تھا۔۔ مریض کو آپریشن سے پہلے سانس لینے میں دشواری تھی، اور ہم نے ہسپتال میں دستیاب جدید لیزر ٹیکنالوجی کی بدولت آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔ مریض کی طبی حالت اب اچھی ہے اور وہ روبہ صحت ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: