قرآن مرکز بابل برانچ نے گورنریٹ کی متعدد یونیورسٹیز میں قرآن کورسز کے انعقاد کا آغاز کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک قرآن مرکز بابل برانچ نے بابل گورنریٹ کی یونیورسٹیز میں قرآن کورسز کے انعقاد کا آغاز کیا ہے۔ ان کورسز کا انعقاد قرآن مرکز اور جامعات کے درمیان مشترکہ قرآنی منصوبوں کے ضمن میں کیا جا رہا ہے جن کا مقصد یونیورسٹیوں میں قرآنی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد اور طلباء میں قرآن ثقافت کو عام کرنا ہے۔

قرآن مرکز بابل برانچ کے ڈائریکٹر منتظر المشائخی نے کہا کہ مرکز کی جانب سے سب سے پہلے بابل گورنریٹ کی اسلامی یونیورسٹی میں قرآنی اور لسانی علوم کے طلباء کے لئے قرآنی کورسز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ کورسز مرکز کے ماہرین اور پروفیسرز کی نگرانی میں کرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کورسز یونیورسٹی اور مرکز کے درمیان تعاون اور مشترکہ قرآنی منصوبوں کے قیام کے لئے کئے گئے معاہدے کے نتیجے میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔

ان کورسز کا مقصد مقصد یونیورسٹی میں قرآنی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد، طلباء میں قرآنی ثقافت کو عام کرنا اور نوجوانوں کوعلوم القرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے روشناس کرنا ہے۔

واضح رہے کہ قرآن مرکز بابل برانچ کے وفد نے تعلیمی اداروں میں فعال قرآنی سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے گورنریٹ کے متعدد تعلیمی اداروں کا دورہ کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: