جگر گوشہ رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی یاد میں ملک کے متعدد گورنریٹس میں عزائی پوسٹرز اور بینرز آویزاں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور سے وابستہ گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی نے جگر گوشہ رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی یاد میں ملک کے متعدد گورنریٹس کی مرکزی سڑکوں اور عوامی مقامات پر درجنوں عزائی پوسٹرز اور بینرز آویزاں کئے ہیں۔
مذکورہ کمیٹی کے سربراہ شیخ حیدر العارضی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "ان عزائی پوسٹرز اور بینرز کو آویزاں کرنا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ان عزائی سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے جو کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے ضمن میں منعقد کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ، " ہمارے ڈویژن کے عملے نے مختلف سائز کے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کئے ہیں جن پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کے کے ایسے فرامین تحریر ہیں کہ جو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اور ان کے مقام و مرتبہ کے بارے میں ہیں۔ اس کے علاوہ عزائی اور تعزیتی پوسٹرز اور بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔"
انھوں نے کہا، "یہ پوسٹرز متعلقہ حکام سے منظوری حاصل کرنے کے بعد دیالہ اور صلاح الدین گورنریٹس میں عوامی اور ثانوی سڑکوں پر لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سیاہ تعزیتی علم جن پر (یا زہرا) تحریر ہے بھی لگائے گئے ہیں۔ یہ تمام بینرز اور علم نہایت منظم انداز میں لگائے گئے ہیں جنھیں اس مناسبت کے اختتام پر ہٹا دیا جائے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: