مہرجان موسم الاحزان الفاطمی کے پندرہویں ایڈیشن کے لئے مابین الحرمین پویلینز کی تنصیب و تیاری کا کام مکمل اور جزوی افتتاح

روضہ مبارک حضرت عبا س علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی مناسبت اور احیائے ایام فاطمیہ کے سلسلے میں منعقد کئے جانے والے مہرجان موسم الاحزان الفاطمی کے پندرہویں ایڈیشن کے لئے مابین الحرمین پویلینز کی تنصیب و تیاری کا کام مکمل کر لیا ہے اور مہرجان موسم الاحزان الفاطمی کے لئے تیار کئے گئے ان پویلینزکا باضابطہ افتتاح جمہ المبارک کی سہ پہر کو ہوگا تاہم ان پویلینز کو زائرین کے لئے جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔
مہرجان موسم الاحزان الفاطمی ہر سال مہرجان ہر سال شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کی طرف سے خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت (دوسری روایت کے مطابق) کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ مہرجان دس دن تک جاری رہتا ہے، جس میں متعدد عزائی مراسم اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کے سربراہ حاج ریاض نعمہ السلمان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یہ اس مہرجان کا پندرھواں ایڈیشن ہے جسے ہمارا شعبہ ہر سال منعقد کرتا ہے تاکہ جگر گوشہ رسول حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت اور شہادت کو دنیا کے سامنے آشکار کیا جا سکے۔ عاشورہ محرم کے بعد یہ دوسری اہم ترین عزائی مناسبت ہے اسی بنا پر ایام فاطمیہ کو عاشورا اصغر بھی کہا جاتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہرجان میں متعدد سرگرمیاں شامل ہوں گی جن میں سب سے اہم ایک آڈیو اور ویڈیو (پینوراما) ایونٹ ہے۔ جس میں خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت کی کہانی بیان کی جائے گی۔ یہ چھ اقتباسات پر مشتمل ہے اوریہ درج ذیل ہیں:
پہلا: حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی عصمت و طہارت اور حدیث الکیسۃ الیمانی کا ذکر ہے۔
دوسرا: نجران کے عیسائیوں کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مباہلہ۔
تیسرا: اس میں زہرا سلام اللہ علیہا کے گھر، وحی کے گھر اور پیغام کے بارے میں بات کی گئی ہے۔
چوتھا: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا عظیم خطبہ۔
پانچواں: حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے گھر پر حملہ اورآپ کر ان کے پہلو مبارک کو شکستہ کرنے کا واقعہ۔
چھٹا: زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت اور ان پر ہونے والے طلم و ستم اور ناانصافیوں کے بارے میں ہے۔
اس کے علاوہ ایک کتابی نمائش کا انعقاد بھی اس مہرجان کا حصہ ہے جس میں کربلا کے کچھ کتب خانے اپنی فکری اور ثقافتی مصنوعات کو پیش کریں گے۔ اسکے علاوہ متعدد عزائی سرگرمیاں اور تقریبات بھی مہرجان موسم الاحزان الفاطمی کے ضمن میں منعقد کی جائیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: