روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کی گیارہویں سالانہ شہادت سیمینار کے ضمن میں منعقد کی جانے والی کتابی نمائش میں بھرپور شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے شعبہ فکرو ثقافت اور شعبہ معارف اسلامی و انسانی گیارہویں سالانہ شہادت سیمینار کے ضمن میں منعقد کی جانے والی کتابی نمائش میں(250) سے زیادہ متنوع اشاعتوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ یہ سالانہ سیمینار (حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کو جاننا ہی قوم کی نجات کا راستہ ہے) کے عنوان سے واسط گورنریٹ کے شہر دبونی میں مام حسین علیہ السلام کلچرل فورم، عراق میں موجود مقامات مقدسہ، واسط یونیورسٹی اور دہونی کے مواکب حسینی کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا گیا ہے اور مذکورہ بالا کتابی نمائش بھی اسی سیمینار کی اہم سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔

اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی شرکت، نمائش کے تخصص کے مطابق جو یوم شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ہے، متنوع اور ممتازرہی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اس نمائش میں (250) سے زیادہ مذہبی - ثقافتی - فکری - علمی - ورثہ - تحقیقی اور تاریخی موضوعات پر مشتمل کتابیں ، رسالے اور انسائیکلوپیڈیاز پیش کئے گئے تھے۔ بچوں اور خواتین کے لئے مطبوعات بھی اس نمائش کا حصہ تھیں اور سب سے بڑھ کر اس خاص مناسبت جس کے ضمن میں یہ نمائش منعقد کی جاتی ہے، حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا سے متعلق خصوصی اشاعتیں بھی نمائش کے لئے پیش کی گئیں تھیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا پویلین اس نمائش میں خاص و عام کی توجہ کا مرکز رہا اور وزیٹرز کا ہائی ٹرن آوٹ دیکھنے کو ملا جبکہ اس نمائش کی آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے بھی روضہ مبارک کی فکری و ثقافتی مطبوعات کو بے حد سراہا گیا اور اس کمیٹی نے روضہ مبارک کی اس متنوع اور جامع شرکت پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ہم آنے والی نمائشوں میں بھی اس فکری اور ثقافتی ذریعہ سے مستفید ہوں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: