46 طالبات نے تین قرآن کورسز (الطيّبات، المُحسِنات، طريق الهدى) کو کامیابی سے مکمل کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین نے اعلان کیا ہے کہ قرآن کورسز (الطيّبات، المُحسِنات، طريق الهدى) میں (46) طالبات نے شرکت کرتے ہوئے ان کورسز کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ یہ کورسز قرآن کریم کی تلاوت کو تجوید کے اصولوں کے مطابق سیکھنےاور حفظ کرنے کے لئے مرتب کئے گئے تھے۔

قرآن مرکز برائے خواتین کی سربراہ منار الجبوری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ اس کورس کا مقصد خواتین میں قرآن کی ثقافت کو ہر ممکن حد تک پھیلانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "اس کورس کی تمام طالبات نے قرآن مرکزکی قائم کردہ قرآنی کمیٹی کے زیر اہتمام آخری امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مذکورہ بالا کورسز میں گریجویشن مکمل کی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: " ہمیں خوشی ہے کہ قرآن مرکز برائے خواتین میں طالبات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ مرکز کے دروازے ہمیشہ ان لوگوں کے لئے کھلے ہیں جو قرآن اور علوم القرآن میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ "
انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا: " نیز ہمارا مرکز نجف اشرف میں بھی خواتین کے لئے قرآن کورسز کا انعقاد شروع کر رہا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: