گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے ارکان نے صلاح الدین کے آپریشنل سیکٹر الزركة کا دورہ کیا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور سے وابستہ گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے ارکان نے صلاح الدین کے مشرق میں واقع شہر طوز خرماتو کے مغرب میں واقع الزركة کے آپریشنل سیکٹرز کا دورہ کیا تاکہ وہاں تعینات پاپولر موبلائزیشن بریگیڈ/22 کے جوانوں کے حالات سے آگاہی حاصل کی جاسکے اور ان کے عزم اور حوصلے کو نئی تازگی فراہم کی جا سکے اور انھیں ملک کی سلامتی اور استحکام کے خلاف دشمن قوتوں کے ارادوں سے آگاہ کیا جا سکے۔
گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے وفد کا یہ دورہ ڈویژن کے زیر اہتمام فیلڈ ٹورزکی ایک سیریز کا ایک حصہ ہے اور اس فیلڈ ٹور کا شیڈیول پہلے سے مرتب کیا گیا تھا اور گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی فتوی دفاع وطن سے لیکر اب تک اور جنگ ختم ہونے اور سرزمین وطن کے تمام حصوں کو داعش کے غاصبانہ نہ اور ظالمانہ قبضے سے چھڑوانے کے باوجود بھی سکیورٹی اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کی اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس وفد کے سربراہ شیخ عبدالرزاق الخفاجی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، " اس دورے میں وفد نے صلاح الدين میں تعینات بریگیڈ / 22 بریگیڈ کی دوسری رجمنٹ سے ملاقات کی اور اس رجمنٹ کے ڈپٹی کمانڈرسيد صلاح الجابري سے بھی ملے۔
انھوں نے کہا، " وفد نے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں اعلی مذہبی قیادت کی ہدایات کی پابندی کرنے اور داعش جیسے دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔ وفد نے نے جوانوں کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بھیجے گئے تحائف بھی دیئے اور تمام خدام کا سلام اور دعاوں پر مشتمل پیغام بھی دیا ہے۔"
پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں نے اس مدد اور تعاون پر اعلیٰ دینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے اخلاقی اور روحانی مدد ان کے وطن کی حفاظت کے ارادوں کو مصمم اور عزائم کو بلند کرتی ہے۔
جوانوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے لاجسٹک سپورٹ اور تحائف بھیجنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔
رجمنٹ کے ڈپٹی کمانڈر جناب الجابری نے اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور یہاں آنے والے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا، " گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے ارکان اور اعلیٰ مذہبی قیادت کے نمائندوں کی یہاں موجودگی جوانوں کی نفسیات پر بہت اچھا اثرمرتب کرتی ہے اور ان کے عزم و ہمت کو بلند کرتی ہے اورہم اس سب کے لئے آپ کے شکرگزار ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: