الکفیل یونیورسٹی (Green Metric) کی درجہ بندی میں ایک ممتاز مقام حاصل کر چکی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی UI Green Metric World University Rankings برائے 2021 میں ملکی سطح پر 16 ویں نمبر اور بین الاقوامی سطح پر دنیا کے (84) ممالک کی یونیورسٹیوں میں (531) نمبر پر تھی۔

یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس الدھان نے اس سلسلے میں الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: الکفیل یونیورسٹی نے عالمی درجہ بندی کے نظام میں داخل ہونے اور بہتر درجات حاصل کرنے کے لئے جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "عراقی وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق نے اپنے منصوبوں میں عالمی درجہ بندی کے نظام میں عراقی یونیورسٹیوں کی شمولیت کو عراق میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کے ہدف اور اشارے کے طور پر بیان کیا ہے۔ وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے اس مقصد کے مطابق یونیورسٹی نے ان زمروں میں داخلے کے لیے شرائط تیار کی ہیں۔

یونیورسٹی کی درجہ بندی دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: