حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

گزشتہ چہلم ایک منظر
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب سید ہاشم موسوی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ مذکورہ سیکشن نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلا میں برآمد ہونے والے ماتمی جلوس عزاء اور دونوں حرموں میں داخل ہونے والی عراقی اور غیر ملکی ماتمی انجمنوں کے جلوسوں کے استقبال کے انتظامات اور دوسرے تمام امور کو مکمل کر لیا ہے اور اس کے لئے کئے جانے والے انتظامات کو آخری شکل دے دی ہے۔
جناب سید ہاشم موسوی نے یہ بھی بتایا ہے کہ جلوس میں شرکت کرنے والی تمام انجمنوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے اور انہیں حرموں میں داخلے کے لئے خصوصی پاس اور مطلوبہ دستاویزات جاری کر دی گئی ہیں اور تمام انجمنوں کے لئے وقت کی تعیین بھی کر دی گئی ہے اور انجمنوں کے ماتمی جلوسوں کے حرموں میں داخلے کے حوالے سے ایک ٹائم ٹیبل اور جدول بنا دیا گیا ہے کہ جس کا عنقریب اعلان کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دوسرے شہروں اور بیرون ملک سے آنے والی ماتمی انجمنوں کو اپنے کیمپس لگانے اور رہائش وغیرہ کے لئے مطلوبہ سامان بھی فراہم کر دیا گیا ہے اور بہت سے سکولوں کی عمارتوں کو بھی وزارتِ تعلیم و تربیت کی اجازت سے اس مقصد کے لئے استعمال میں لایا گیا ہے۔
یہ بات یاد رہے کہ گزشتہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر عراق اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والی 17500 سے زیادہ ماتمی انجمنوں کے جلوسِ عزاء دونوں حرموں میں داخل ہوئے تھے اور اِس چہلم میں شرکت کرنے والی انجمنوں کی تعداد گزشتہ سال سے کہیں زیادہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: