حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی یاد میں مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) میں تین روزہ مجالس عزاء کا انعقاد

جگر گوشہ رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی یاد میں مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) میں تین روزہ مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ تین روزہ مجالس عزائی موکب طرف باب السلامہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہیں۔
مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے سربراہ الحاج عدنان نعمة الضعيف نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے احیائے ایام فاطمیہ کے ضمن میں عزائی تقریبات کے انتظامات کئے گئے ہیں اور یہ تین روزہ مجالس بھی انھی تقریبات کا حصہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عزائی مجالس نماز عشاء کے بعد مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے ہال میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ کربلا کے مقامات مقدسہ کے قاری حاج باسم الکربلائی مجالس کے آغاز میں تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جبکہ شیخ حسین الخاقانی ان مجالس عزاء سے خطاب کر رہے ہیں اور مجالس کے اختتام پر ملک کے معروف نوحہ خواں جناب باسم الکربلائی، سمیر الوئلی اور علی یوسف مداح خوانی اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا، "مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کا عملہ زائرین کرام اور عزاداروں کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: