حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی مظلومانہ شھادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سوگ کی سیاہ چادروں سے ڈھکا ہوا ہے

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی مظلومانہ شھادت (13 جمادی الاول) کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سوگ کی سیاہ چادروں سے ڈھکا ہوا ہے۔ ہرجانب غم و حزن کے آثار دکھائی دے رہے ہیں ہر طرف عزائی بینرز اور سیاہ چادریں لٹکی ہوئی ہیں ہر چہرہ غمگین نظر آ رہا ہیے جگہ جگہ اس المناک سانحہ پہ اہل بیت علیھم السلام اور خاص طور پر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو پرسہ پیش کرنے کے لیے بینرز لگے ہوئے ہیں...........

ایام غم حسین کے بعد کربلا مقدسہ اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام میں اداسی، رنج و غم اور آنسوؤں کے ایام پھر سے لوٹ آئے ہیں۔ پورا شہر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے مصائب اور مظلومانہ شھادت کو یاد کرتے ہوئے حزن و ملال کی سیاہ چادر اوڑھے ہوئے ہے اور ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل شکستہ ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈویژن کےنائب سربراہ پروفیسر زین العابدین القریشی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "ہمارا ڈویژن ہر سال احیائے ایام فاطمیہ کے لئے خصوصی تیاریاں کرتا ہے۔ شعبہ ہدایہ و نذوراتسے وابستہ سلائی ڈویژن موسم الاحزان فاطمی کے لئے عزائی بینرز اور دیگر اشیاء تیار کرتے ہیں جن پر حضرت زہرا سلام اللہ علیہا سے متعلق احادیث اور کلمات تحریر ہوتے ہیں۔ "

انہوں نے مزید کہا، "عزائی بینرز کی تیاری کے بعد، ہمارے ڈویژن کا عملہ حرم مطہرکے تمام حصوں بشمول داخلی و خارجی راہداریوں اور دروازوں پر ان مظاہر سوگ کو آویزاں کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) موسم الاحزان فاطمی کے آغاز کا اعلان کرتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: