روضہ مبارک حضرت عباس(ع)کے صحن اطہر میں حضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کی شھادت کی یاد میں سالانہ مجالس عزاء کا قیام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں شعبہ الخطابة الحسينيّة کی طرف سے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی المناک شہادت کی یاد میں تین روزہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ ایام فاطمیہ میں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی مقدس سیرت اور مصائب کو بیان کر کے اس سانحہ کا اھل بیت نبوی علیہم السلام، امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو پرسہ پیش کیا جا سکے۔
شعبةُ الخطابة الحسينيّة کے سربراہ شيخ عبد الصاحب الطائي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ ہم ہر سال مشروع أمّ البنين(عليها السلام) التبليغيّ کے ضمن میں اہل بیت اور ائمہ کرام علیہم السلام کے جشن ولادت اور ایام شہادت کے احیاء کے لئے محافل اور مجالس کا انعقاد کرتے ہیں۔ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی المناک شہادت کی یاد میں منعقد کی جانے والی یہ سالانہ مجالس عزاء بھی اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ "یہ مجالس روضہ مبارک کے صحن میں 11 جمادی الاول سے 13جمادی الاول تک ہر روز صبح اور شام میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ صبح منعقد کی جانے والی مجالس سے شيخ علي الوائلي اور شام کو برپا کی جانے والی مجالس سے شيخ كرار الساعدي خطاب کررہے ہیں۔ جبکہ ہر مجلس کے اختتام پرنامور نوحہ خوان أحمد الخيكاني اور حسين الشغانبي مرثیہ و نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی، "دونوں خطیب ان مجالس میں خاتون جنت جناب فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا سے کی جانے والی ناانصافی، آپ پر ڈھائے جانے والے مظالم اور آپ کے والد رسول خدا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آنے والے مصائب اور تکالیف کو بیان کر رہے ہیں اور اسلام کی حفاظت و بقاء کے لئے آپ کی کوششوں اور قربانیوں پر بھی روشنی ڈال رہے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: