حضرت فاطمہ(س) کی شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے ماتمی جلوسوں کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آمد

دوسری روایت کے مطابق حضرت فاطمہ زہرا عليها السلام نے رسول خدا(ص) کے دنیا سے جانے کے صرف 75 روز بعد 13 جمادی الاول سن 11 ہجری میں شہادت پائی۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے آج بروز ہفتہ 13 جمادی الاول کی صبح سے ہی کربلا اوردیگر شہروں سے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام میں ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جو رات تک جاری رہا۔
تمام ماتمی جلوس باب القبلہ سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں داخل ہوتے ہیں اور حضرت حضرت عباس علیہ السلام کو حضرت فاطمہ زہراء (س) کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے بعد مابین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں داخل ہوتے ہیں اور امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں آپ کی والدہ حضرت فاطمہ زہراء (س) کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کرتے ہیں۔
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کےشعائر حسینی اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کے انچارج الحاج ریاض نعمہ السلمان نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: ایام فاطمیہ جنھیں موسم المحرّم الصغير بھی کہتے ہیں، کے شروع ہوتے ہی کربلا کے دونوں مقدس روضوں میں حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیھا) کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لئے ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور ماتمی جلوسوں کی آمد کا یہ سلسلہ 3 جمادی الثانی تک جاری رہتا ہے۔ اس دوران جمعہ کے دن سب سے زیادہ جلوس عزاء برآمد ہوتے ہیں اور امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی بارگاہ میں حضرت فاطمہ زہراء (س) کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: