حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے خدام کا جلوس عزاء

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے کوویڈ 19 کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد اپنی عزائی سرگرمیاں اور پروگرام دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔

امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) اور اہل بیت اطہار(علیہم السلام) کو حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی المناک شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے آج بروز ہفتہ (13جمادى الاول 1443هـ) بمطابق 18 دسمبر 2021ء کو بعد از ظہر جلوس عزاء برآمد کیا کہ جس میں روضہ مبارک کے سیکریٹری جنرل سید محمد اشیقر، انتظامی کونسل کے کچھ اراکین، تمام ذیلی اداروں کے سربراہان اور حرم کے خدام نے شرکت کی۔
حرم کے خدام کا یہ جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں پہنچا کہ جہاں امام حسین علیہ السلام کے حرم کے خدام بھی اس عزاداری میں شریک ہو گئے جلوس کے آخر میں مجلس عزاء منعقد ہوئی کہ جس میں خدام اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام کو ان کی والدہ کی المناک شھادت کا پرسہ پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: