حضرت فاطمہ الزہرا (عليها السلام) کی المناک شہادت کی یاد میں شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد

دوسری روایت کے مطابق سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا علیہا السلام کی المناک شہادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے پانچویں سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مجلس الصدّيقة الطاهرة مرکز کے ہال میں منعقد کی گئی تھی جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شعبہ خطابت برائے خواتین کی سینئر آفیشل پروفیسر تغرید عبد الخالق التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: “ شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے اہل بیت(ع) کے ایام شہادت کے احیاء کے لئےخصوصی عزائی تقریبات اور مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور آج کی یہ مجلس عزاء بھی ہمارے اسی پروگرام کا تسلسل ہے"۔
انھوں نے کہا: “ مجلس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس مجلس عزاء کے دوران حضرت زہراء (سلام اللہ علیھا) کی حیات طیبہ اور اللہ تعالی اور رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نزدیک ان کی عزت و منزلت اور ان مصائب کا ذکر کیا گیا جن کا سامنا جناب سیدہ کو کرنا پڑا۔
اس کے بعد حضرت زہراء (سلام اللہ علیھا) پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مصائب کو اجاگر کرنے کے لئے ایک تمثیل بھی پیش کی گئی۔
التمیمی نے اشارہ کیا، "کونسل نے جو سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا ان میں ایک تھیٹر پرفارمنس تھی جس میں زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کے اہم پہلوؤں اور مقامات کا جائزہ لیا گیا تھا، جس میں انہوں نے ایک پگڈنڈی اور درد چھوڑا تھا، لہذا اس نے اسے اپنے ساتھ نگل لیا۔ صبر اور اس کی تلخی یہاں تک کہ وہ فوت ہوگئی۔
انھوں نے کہا: ہم واقعات کو بیان کرنے کے لئے قابل اعتماد اور معتبر وسائل پر انحصار کرتے ہیں اور ہم اذہان سازی کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہیں ایسے سوالات پوچھتے ہیں جو سننے والوں کو تحقیق اور مطالعہ کرنے پر راغب کرتے ہیں اور یہی وہ مقصد ہے جو ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔"

قابل ذکر بات یہ ہے کہ شعبہ خطابت برائے خواتین اہل بیت(ع) کے ایام شہادت کے احیاء کے لئےعزائی تقریبات اور مجالس کے انعقاد اور اہل بیت (ع) کی فکر اور تعلیمات کو جدید طریقوں کہ جو زمانے کے ساتھ ہم آہنگ ہوں اور حقائق کو سمجھنے میں معاون ہوں، سے پھیلانے کے لئےپرعزم ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: