روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ الساعی فورم نے سوق الشیوخ کے ایجوکیشنل سپوائزرز اور اساتذہ پر مشتمل (35) رکنی وفد کی میزبانی کی۔
وفد نے الساعی فورم کے مرتب کردہ پروگرام کے تحت روضہ مبارک حضرت امام حسین(علیہ السلام) اور حضرت عباس(علیہ السلام) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متعدد منصوبوں کا دورہ بھی کیا۔ ان دوروں کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے کیا جاتا ہے۔
یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن ڈویژن کے سربراہ جناب مہر خالد نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، " الساعی فورم ڈویژن کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ فورم ایجوکیشنل سپوائزرز اور اسانذہ پر مشتمل وفود کے دوروں کے لئے خصوصی پروگرام مرتب کرتا ہے تاکہ ایسے علمی اور جدید طریقہ کار وضع کئے جا سکیں جو ملک میں تعلیمی اترقی و فروغ میں معاون ثابت ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وفد کے لیے جو پروگرام تیار کیا گیا تھا وہ دو دن تک جاری رہا اور اس کا آغاز ان کا استقبالیہ تقریب سے ہوا جس میں الساعی فورم کا تعارف، اس کے منصوبے اور اہداف و مقاصد کا مختصر جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد وفد نے روضہ مبارک حضرت امام حسین(علیہ السلام) اور حضرت عباس(علیہ السلام) کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔
انہوں نے مزید کہا: "اس پروگرام کی اہم سرگرمیاں د رج ذیل ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کےمیڈیا ڈیپارٹمنٹ میں پریوینٹیو انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر نے قومی ترقی پر لیکچر پیش کیا۔
- اساتذہ کی شرعی ذمہ داریاں پر حوزہ علمی نجف اشرف کے پروفیسر شیخ حسین الاسدی نے لیکچریش کیا۔
- العمید ایجوکیشنل گروپ کے تعلیمی کمپلیکس کا دورہ۔
انھوں نے کہا، "مہمان وفد کے ساتھ متعدد تعلیمی پروگرام، باہمی روابط کے قیام ، معلومات اورتجربات کے تبادلے اور ملک میں تعلیمی عمل سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔"