موصل گورنریٹ کے شہر القبہ میں حضرت فاطمہ الزہراء کے یوم شہادت کی یاد میں جلوس عزاء برآمد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور سے وابستہ گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے تعاون سے 13جمادی الاول بروز ہفتہ موصل گورنریٹ کے شہر القبہ میں حضرت فاطمہ الزہراء کے یوم شہادت پرایک جلوس عزاء نکالا گیا جس میں مختلف مذاہب، مکاتب فکر اور قبائلی و نسلی گروہوں سے وابستہ افراد کے علاوہ قریبی قصبوں اور دیہات کے شہریوں نے بھی شرکت کی۔

گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے سربراہ حیدر العارضی نے الکفیل نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا: "آج ہماری یہاں موجودگی ان علاقوں میں اہل بیت (ع) کے چاہنے والوں کے ساتھ ملکر حضرت فاطمہ الزہراء کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے ہے۔ یہاں گذشتہ چار دنوں سے احیائے ایام فاطمیہ کے سلسلے میں عزائی سرگرمیوں جاری ہیں اور یہ جلوس عزاء ان کا اختتام ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "اس جلوس عزاء میں یہاں کی سرکردہ سماجی و سیاسی شخصیات، سرکاری افسران اور سیکیورٹی فورسز کے نمائندے بھی شریک تھے۔ عزادارسیاہ علم اٹھائے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے اور اس راہ پر ثابت قدم رہنے اور اہل بیت علیہم السلام سے تجدیدِ بیعت کرنے کے لئے نعرے بلند کر رہے تھے۔ "

آخر میں، انہوں نے کہا کہ عزاداروں کو خدمات کی فراہمی کے لئے گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی نے اس موقع پر کئی خدماتی مواکب بھی لگائے تھے۔ اہل علاقہ نے ایام فاطمیہ کو منانے کے لئے تعاون فراہم کرنے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فراخدلانہ اقدامات اور توجہ کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: