حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی المناک شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے خواتین کا جلوس عزاء

سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی مناسبت اور احیائے ایام فاطمیہ کے سلسلے میں ‘‘مہرجان موسم احزان فاطمی‘‘ کے پندرہویں ایڈیشن کی عزائی تقریبات اور سرگرمیاں جاری ہیں۔
‘‘مہرجان موسم احزان فاطمی‘‘ کے ضمن میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی المناک شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے آج (13 جمادى الأولى 1443هـ) صبح خواتین کا جلوس عزاء برآمد ہوا کہ جس میں شامل سینکڑوں سوگوار خواتین نے کربلا کے دونوں مقدس روضوں میں حاضری دی اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کو اس المناک شھادت پہ تعزیت پیش کی۔

خواتین کا جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے شروع ہوا۔ جلوس کی ابتداء میں سادۃ الخدام نے جناب زہراء سلام اللہ علیھا کا رمزی تابوت کاندھوں پہ اٹھایا ہوا تھا اور ان کے پیچھے سوگوار خواتین کی بڑی تعداد ماتم کرتے ہوئے چل رہی تھیں۔ یہ جلوس عزاء بین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوا۔

واضح رہے امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے دس دن تک موسم احزان فاطمی کے عنوان سے سوگ منایا جاتا ہے اور اس ضمن میں متعدد عزائی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: